اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ واشنگٹن سے اي ايف پي كي رپورٹ كے مطابق؛ 27 اپريل سے 22 مئي عدم پھيلاؤ معاہدے كے عنوان سے الجزائر كے سفير كي صدارت ميں اقوام متحدہ كے ہيڈكوارٹر ميں اجلاس ہوں گے جس كے پہلے دن كے اجلاس ميں امريكي وزير خارجہ خطاب كريں گے.
آج بدھ كے روز ويانا كے شہر ميں ايران اور گروپ 1+5 كے درميان نائب وزراء اور ماہرين كي سطح پر جوہري مذاكرات ہوں گے جس كا اہم مقصد جوہري معاہدے كو حتمي شكل دينا ہے.
اس سے پہلے ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے اعلان كيا ہے كہ بدھ كے روز سے تہران اور عالمي طاقتيں حتمي جوہري معاہدے كي لكھائي شروع كريں گے اور مذاكرات كا اگلا دور اگلے ہفتے نيويارك ميں منعقد ہوگا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲